کےالیکٹرک کراچی کےکئی علاقوں میں بجلی بحال کرنےمیں اب تک ناکام ہے،متعددعلاقوں میں 30سے 60 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔
تفصیلات کےمطابق سائنٹسٹ سوسائٹی اسکیم 33 میں 60 گھنٹےسےبجلی غائب ہے،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں بجلی بند ہوئے48 گھنٹےگزرگئے۔
علاقہ مکینوں کاکہنا ہےکہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں48گھنٹےسےلائٹ نہیں ہے،اردو بازاراوراطراف میں بجلی معطل ہوئے30گھنٹے ہوگئے،کےالیکٹرک کے کمپلین سینٹر 118 نے کال اٹھانا بند کردی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں بجلی فراہمی کا نظام مستحکم ہے،2100 فیڈرز میں سے 1950 فیڈرز سے بجلی فراہمی جاری ہے۔
نیپرا کو دی گئی ڈیڈ لائن کا وقت بھی گزر گیا،طویل بجلی بندش سے تنگ عوام نے کے الیکٹرک کے شکائتی مراکزکا گھیراؤ اور سڑکیں بھی بلاک کیں،منگل کو 2100 میں سے 900 فیڈرز بند ہونے سے تقریبا آدھا کراچی بجلی سے محروم رہا تھا۔






















