سپارکو نے بھی ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کےقوی امکانات ظاہر کردئیے۔
سپارکو کے مطابق ربیع الاول کےچاند کی پیدائش 23 اگست دن 11 بج کر6 منٹ پرہوگی،ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظرآنے کےقوی امکانات ہیں،
سپارکو کےمطابق ممکنہ طورپریکم ربیع الاول 25 اگست بروز پیرکو ہوگی،چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب
دوسری جانب ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی اور اعلان کیا جائے گا کہ ربیع الاول کا آغاز کب ہوگا۔






















