کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر کل بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش و شہر کی صورتحال کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے کراچی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے جس میں ا ب تک 6 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آج بھی کراچی میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کل بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
دوسری جانب سے کے پی کے میں کلاوڈ برسٹ، سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جہاں ساڑھے تین سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، پاک فوج بونیر سمیت مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔






















