پاکستان بار کونسل کی رولز کمیٹی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں حالیہ ترامیم مسترد کردیں۔
پاکستان بار کونسل کی رولز کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظورکرلیا گیا
رولز کمیٹی کا کہنا ہے تین ماہ تک مشتبہ افراد کو حراست میں رکھنے کا اختیار آئینی حقوق کے منافی ہے جبکہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ میں مجوزہ ترمیم بھی متفقہ طور پر مسترد کر دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے پنجاب میں وکلاء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کرنے کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب غیر قانونی اور بے بنیاد ایف آئی آرز واپس لیں۔
جھوٹی ایف آئی آرز واپس نہ ہوئیں تو ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی ۔
اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متاثرین کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔






















