پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق چھٹے روز بھی کامیابی سے جاری ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک ہوچکے ہیں افغانستان کے اندر اکیاون مقامات کو فضائی کارروائی میں بھی مؤثرطورپرنشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال بتا تے ہوئے کہا اب تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ افغان طالبان کے 188 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثرطور پر نشانہ بنایا ہے۔





















