ڈسکہ میں تھانہ ستراہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر نوجوان کو آگ لگانے والے مرکزی ملز م کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان انتظارعلی اور تیمور نے قاسم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
وڈالہ سندہواں میں پٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے آئے گاہک اور مالک کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر پٹرول پمپ مالک نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، قاسم نامی نوجوان آگ سے بری طرح جھلس گیا، نوجوان کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نوجوان کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے گوجرانوالہ پسرورروڈ بلاک کر دیا، اطلاع پرپٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔






















