لاہور ہائیکورٹ نےسموگ کے سبب ہفتے کے روز سکول کالج بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فضا زیادہ آلودہ ہونے پر شیخوپورہ ،جھنگ،سمیت چھ اضلاع کے ڈی سیز کے تبادلے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت ایل ڈی اےکےوکیل نےبتایا کہ صرف سترروز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے جس پرجسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اس پر آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے۔اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے پنجاب حکومت سائیکلنگ کو فروغ دے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کمشنر لاہور ادھر آکر بڑی باتیں کرتے ہیں کام کچھ نہیں ہے، پانچ منٹ ٹریفک بند ہونے سے نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب بھی سوئے ہوئے ہیں ۔
عدالت نے ممبرواٹرکمیشن کو چیف سیکرٹری کو عدالتی احکامات بارے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ۔