پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں سروسز متاثر ہو گئیں ہیں۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پی ٹی سی ایل کا عملہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے، سروسز جلد ہی بحال ہو جائیں گی ۔
دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور بجلی کی بندش سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی کے 800 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر رگئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی دوپہر سے معطل ہے ۔






















