حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، تینوں ٹاپ پوزیشن نجی اسکول کی طالبات کے نام رہیں۔
حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ شجاع مہیسر نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق امتحانات میں 75 ہزار 683 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، 70 ہزار 23 طلباء و طالبات کامیاب اور 5 ہزار 620 فیل قرار پائے، نقل کی شکایت پر 40 طلبہ کے نتائج روک دیئے گئے، کامیابی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
رپورٹ کے مطابق میٹرک امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن نجی اسکول کی طالبات کے نام رہی، 1100 میں سے 999 نمبر لے کر نجی اسکول کی ارم بی بی نے پہلی،993 نمبر کے ساتھ عنایہ کی دوسری اور 988 نمبر کے ساتھ پریتا کی تیسری پوزیشن رہی۔
حیدرآباد بورڈ کے طلبہ اپنے میٹرک کے نتائج اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔





















