روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےیوکرینی ہم منصب سے ملنے کی حامی بھرلی۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر 40 منٹ گفتگو ہوئی،روسی صدرولادیمیر پیوٹن نےدوران گفتگوکہاکہ وہ یوکرینی ہم منصب سےملنے کوتیار ہیں،روس اوریوکرین کےصدور کےدرمیان ملاقات اگست کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ یورپی رہنماؤں اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نےکہاہم اب پائیدار امن پر کام کر رہے ہیں،سب کی خواہش فوری جنگ بندی ہو ۔
امید ہےیوکرین جنگ ختم کرنے کےلیےمستقبل قریب میں کوئی معاہدہ ہوجائے گا،ہمیں ممکنہ علاقائی تبادلوں پربھی بات کرنا ہوگی،روسی صدربھی جلد مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں،اس ملاقات کے بعد صدر پیوٹن بھی بات کریں گےاورایک سہ فریقی ملاقات جلد کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نےیوکرین زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ دےدیا،میڈیارپورٹس کےمطابق کیف یوکرینی علاقوں کاکنٹرول نہیں چھوڑےگا،یوکرین امن معاہدےسےپہلےجنگ بندی چاہتاہے،یوکرین چاہتاہے تنازع کاہرجانہ روس اداکرے،یوکرین کاروس میں شامل علاقوں سےدستبردارہونےپرمبینہ غور کیا جارہا ہے۔





















