نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی صورتحال سے نقصان کے باعث متعدد راستے بند ہو گئے ہیں اور کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے ، اس لئے سیاح اس طرف سفر سے گریز کریں ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سےتورغرروڈ 120 ، بٹگرام روڈ 140 ، شانگلہ روڈ160 اور لوئرکوہستان روڈ 180 پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہے ۔ تتہ پانی روڈ 320 تا 360 ،گلگت روڈ 400 تا 420 اور ہنزہ روڈ 530 قراقرم ہائی وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ جسر روڈ اور مینگورہ سوات روڈ کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے ۔
این ڈی ایم اے الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گانچھے میں سرمو پل،شیوک میں سالتوروپل متاثر، سڑکیں بند اور کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے، اسکردو میں باغیچہ کے لیے متبادل سڑک غیر محفوظ ہے ۔ ترجمان کے مطابق جسر میں آستک پل متاثر ہونے کے باعث سڑک بند ہے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں، دیان سے غذر اور تھلے بروق سے غذرکے راستے بند ہیں کوئی متبادل راستہ نہیں ، شندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثر ہونے کے باعث راستے بند ہیں ۔ ہوپر سے نگر، گلمت سے گوجال اورگلگت سے جگلوٹ کی سڑکیں بند ہیں اور کوئی متبادل نہیں ہے ۔






















