امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے یوکرینی حکام سے پوچھا ہے کہ صدر وولودومیر زلنسکی پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں ملاقات کے دوران سوٹ پہنیں گے یا نہیں۔ زیلنسکی ٹرمپ کے سامنے ایسا رویہ اختیار کریں گے جیسے یہ سب ان کی اپنی غلطی ہو۔
امریکی میڈیا ایکسیوس نے اپنےدو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں وہی کالا جیکٹ پہن کر آئیں گے جو انہوں نے جون میں نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ کے دوران پہنا تھا،یہ سوٹ اسٹائل ہوگا لیکن مکمل سوٹ نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سوٹ پہنیں گے تو یہ امن کے لیے اچھا اشارہ ہوگا لیکن توقع نہیں ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔دوسرے مشیر نے کہا کہ اگر وہ ٹائی پہنیں تو بہترین ہوگا، لیکن ہم توقع نہیں رکھتے۔ٹائی نہیں پہنیں گے ،پچھلی ملاقات کے دوران ٹائی کا معاملہ ٹرمپ کے بجائے نائب صدر جے ڈی وینس کو زیادہ ناگوار گزرا تھا۔
مشیروں کے مطابق اس بار ملاقات پچھلی بار جیسی نہیں ہوگی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی صدر ٹرمپ کو بچوں کی لاشوں کی تصاویر نہیں دکھائیں گے اور یہ تاثر نہیں دیں گے کہ یہ سب ٹرمپ کی غلطی ہے۔اس بار یورپی رہنما بھی زلنسکی کے ساتھ ہوں گے جس سے ملاقات کا ماحول پچھلی بار سے بالکل مختلف ہوگا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے نزدیک ایک عالمی رہنما کا سوٹ پہننا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو موزوں ظاہر کر سکے۔پچھلی بار زیلنسکی کے ساتھ مسئلہ صرف لباس کا نہیں تھا۔زیلنسکی اب ٹرمپ کو اپیل کرنے میں بہتر ہو گئے ہیں۔انہیں کریڈٹ دیں، وہ پہلے جتنے برے تھے اب ویسے نہیں رہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں ہونے والی پچھلی ملاقات سے قبل زیلنسکی کا لباس ایک بڑا مسئلہ بنا تھا جو سفارتی بحران میں بدل گیا تھا۔ اس وقت ٹرمپ کو زلنسکی کا فوجی انداز کا لباس پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاوہ آج تو پورے تیار ہوکر آئے ہیں۔سوٹ نہ پہننے کا معاملہ ملاقات کے خراب نتائج میں جزوی طور پر شامل تھا۔
نیٹو سمٹ کے موقع پر پہلی بار انہوں نے 2022 کے حملے کے بعد بزنس اسٹائل جیکٹ پہنی تھی اور اس پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ایک امریکی عہدیدار نے اس وقت کہا تھازیلنسکی ایک عام انسان کی طرح آئے، پاگل نہیں، اور ایسے لگ رہے تھے جیسے نیٹو میں ہونا چاہیے۔ اس وجہ سے ان کی اچھی گفتگو ہوئی۔






















