یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملے میں 10 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے علاقے زپوریزیا پر میزائل حملہ کیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق زپوریزیا پر روسی حملے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات روس نے خارکیف پر ڈرون حملہ کیا، جس میں بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔






















