خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن میں موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف ہیں، بند راستوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں جبکہ بونیر،شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے جوان ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند راستوں کو بھی کھولنے میں مصروف ہیں ، میڈیکل کور کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپ لگا کر زخمیوں اور مریضوں کے علاج معالجہ اور دواؤں کی مفت تقسیم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پاک فوج کے ایک دن کے راشن کی اشیاء بھی متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں ، ضرورت مند خاندانوں بستر اور ٹینٹ سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔






















