نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے تین کارکنوں کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں اجمل، سلیم شہزادہ اور خرم شہزاد نے اقبالِ جرم کیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے قائدین کے اکسانے پر پولیس سے مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
عدالت میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ احتجاج میں شامل ہوئے۔ اقبال جرم کرتے ہیں اور عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ حوالات میں گزارا ہوا عرصہ سزا میں شامل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نومبر احتجاج کے مقدمات میں اب تک 105 ملزمان اقبالِ جرم کر چکے ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔






















