خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق آج سے مزید بارشوں کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں فلش فلڈ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اوراداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ادھر این ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ بتایا کہ میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک ریجن میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ مون سون کا ساتواں اور طاقتور اسپیل اکیس اگست تک جاری رہے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور راولپنڈی نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ کروانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
حکام کے مطابق ہنگامی صورتحال میں شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور محفوظ مقامات پر رہیں، فلیش فلڈنگ کے دوران گاڑی میں ہرگز سفرنہ کریں، محفوظ مقام پر رک جائیں۔






















