مقامی و عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 3335 ڈالر پر آگیا ہے۔





















