امریکی اور روسی صدور کی خوشگوارملاقات کے باوجود یوکرین میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا،الاسکا میں چار گھنٹے طویل بیٹھک بےنتیجہ ختم ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں صدور کی ملاقات تقریبا 4 گھنٹےتک جاری رہی،ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نےکہا بات چیت میں اچھی پیشرفت ہوئی،زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوگیا،لیکن سب سےاہم نکتہ باقی ہے،امیدہےاس پربھی اتفاق ہوجائے گا،یوکرین کےصدراوریورپی اتحادیوں سےبات کروں گا،ہم ڈیل کےبہت قریب ہیں،صدر زیلنسکی کو مشورہ ہےڈیل قبول کرلیں۔
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نےکہا تنازع کےخاتمے کےلئے مخلص ہیں،ہمارے جائز خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا، انھوں نے امریکی صدرکو دورہ ماسکو کی دعوت دےدی جسےصدر ٹرمپ نےدلچسپ قرار دیا۔





















