ڈیموکریٹ رہنما ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونالڈ ٹرمپ یوکرین پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جنگ ختم کرانے میں کامیاب ہو جائیں، ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے خود نامزد کروں گی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹ رہنما ہلیری کلنٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یوکرین جنگ کا پرامن اختتام ایک تاریخی اقدام ہوگا۔ٹرمپ اس تنازع کو ایک خون کی ہولی قرار دیتے ہیں، جو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات سے بھرا ہوا ہے۔
If Donald Trump negotiates an end to Putin's war on Ukraine without Ukraine having to cede territory, I'll nominate him for a Nobel Peace Prize myself. https://t.co/SYXKhhLqkS
— Hillary Clinton (@HillaryClinton) August 15, 2025
ڈیموکریٹ رہنما ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس 3 سال 6 ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جو ان کی عالمی امن ساز کے طور پر ساکھ کو مضبوط کر سکتا ہے اور اس عمل میں یوکرین کا کوئی علاقہ نہ دیا جائے۔
ہلیری کلنٹن نے اپنے پیغام میں لکھاکہ اگر صدر ڈونالڈ ٹرمپ یوکرین پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جنگ ختم کرانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ خود ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کریں گی۔






















