وزیراعلی پنجاب مریم نواز جاپان کےپانچ روزہ دورہ پرروانہ ہوگئی
وزیراعلی مریم نواز کا ایک اوراعزاز جاپان گورنمنٹ کی وزیراعلی مریم نواز کو سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت دی گئی،وزیراعلی پنجاب جاپان کےپانچ روزہ دورہ پرروانہ ہوگئی،لاہورایئر پورٹ پراعلی حکام نے وزیر اعلیٰ اور وفدکو رخصت کیا،سینئر وزیرمریم اورنگ زیب،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،صوبائی وزراء ملک صہیب بھرت،ذیشان رفیق ،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اوراعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔
مریم نوازسرکاری طورپرجاپان کادورہ کرنےوالی پہلی وزیراعلی ہیں،مریم نوازٹوکیو،اوساکا اوریاکو ہوما کےدورے کریں گی،وزیراعلیٰ مریم نوازاوساکامیں ورلڈایکسپو میں شرکت کریں گی۔
مریم نوازجاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی،انکےدورہ میں مختلف جاپانی اداروں کے وزٹ بھی شامل ہیں۔
اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






















