حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کےجانباز ساتھیوں کا چہلم،آج ملک بھرمیں عزادار جلوس نکالے جارہے ہیں۔
لاہور میں حضرت امام حسینؓ کےچہلم کا مرکزی جلوس برآمدگی کے بعد اپنے روایتی اور قدیمی راستوں پرگامزن ہے،جلوس روایتی اورقدیمی راستوں سےہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے شرکاء پرانی کوتوالی چوک پرنماز ظہرین ادا کریں گے۔
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کےحوالے سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیےگئے ہیں،3 درجاتی سیکورٹی چیکنگ کے بعدعزادارجلوس میں شامل ہوسکیں گے،چیکنگ کے لئے واک تھروگیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیر ئیرزکی مدد لی جائے گی۔
مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹیز اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کےکیمروں سےمسلسل مانیٹرنگ کی جائےگی،کمیونیٹی رضا کار ،اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پنجاب بھر میں چہلم کی 6 سو 44مجالس اور 392 عزاداری جلوس برآمد ہونگےجن کیلئے 37 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،لاہور میں 44 مجالس، اورچودہ جلوسوں کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا ہے کہ مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس داتا صاحب تقریبات کے بھرپورسکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے،سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سےمانیٹرنگ کی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی میں چہلم امام حسین کامرکزی جلوس آج ایم اےجناح روڈپرنکالاجائےگا،ایم اےجناح روڈاور اطراف کی گلیوں کوکنٹینرلگاکربندکردیاگیا،جلوس کےراستے میں آنیوالی مارکیٹیں،دکانوں کوبی ڈی ایس نےسیل کردیا۔






















