سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب بھیجا گیا ہے جس میں پاکستان کے 78 ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔



















