ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق اس سال کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔
اعلامیے کے مطابق امتحانات میں 173,738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 172,391 نے امتحانات میں حصہ لیا اور ان میں سے 144,681 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے جبکہ 27,244 امیدوار ناکام رہے۔
نتائج میں لڑکیوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی اورعینا فاروقی نے 94.73 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وانیہ نور نے 94.09 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
تیسری پوزیشن سید اذکار حسین رضوی اور عمائمہ ظفر نے مشترکہ طور پر 94 فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔






















