یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے لیے سیکورٹی ضمانت کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ یوکرین، روس جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
زیلنسکی نے ٹرمپ سے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دھوکہ دے رہا ہے اور انہوں نے ڈونباس سے یوکرینی افواج کے انخلا کے حوالے سے اپنا سخت موقف برقرار رکھا ہے۔
زیلنسکی نے زور دیا کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار ہو۔
یاد رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ملاقات طے ہے جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپی رہنما بھی زیلنسکی کے ساتھ مل کر جنگ بندی اور دیرپا امن کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں لیکن یوکرین کے موقف کے بغیر کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔





















