لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کامیابی کا تناسب اٹھاون فیصد رہا۔لاہور بورڈ میں ایک لاکھ چھیاسی ہزارامیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جس میں سےایک لاکھ 9 ہزار کامیاب رہے۔
لاہور بورڈ کے مطابق لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 48 فیصد،لڑکیوں کا 66 فیصدرہا ،10 فیصد امیدواروں نےاے پلس، 16 فیصد نے اے، 24 فیصد نے بی گریڈ حاصل کیا
انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 41 فیصد طلبا پاس ہی نہ ہوسکے،
لاہور بورڈ کے مطابق پری میڈیکل میں 78 فیصد، پری انجینرنگ میں73 فیصد طلبا پاس ہوئے، آرٹس میں 43 فیصد طلبا پاس ہوئے۔
اس کے علاوہ ملتان کے تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا۔جہاں 44 ہزار541 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 59.69 فیصدرہا۔
دوسری جانب فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امتحانات میں کل 99ہزار874 امیدواران نے حصہ لیا ۔
کنٹرولر بورڈ کے مطابق 99ہزار874 امیدوارں میں سے 34 ہزار37 امیدوار فیل ہوگئے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول امتحانات کا نتیجہ 65.92 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ میں ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں 78 ہزار 167 کامیاب ہوئے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔