پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کی کامیڈین اداکار نسیم وکی اور افضل خان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس میں انکے ساتھ کامیڈین اداکار نسیم وکی اور افضل خان بھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ امر خان ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے'جھانجر دی پاواں چھنکار'پر رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں،انہوں نے ویڈیو میں امر خان نے سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے، نسیم وکی اور افضل خان بھی گانے پر رقص کو انجوائے کرتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو پرصارفین نے کی جانب سے کہا جارہا کہ امر خان نے نہایت جوشیلے انداز میں اداکارہ انجم کو خراج تحسین پیش کیا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ایسے جوشیلے انداز اورچہرے کے تاثرارت کیساتھ پرفارم کرنا بھی ایک فن ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا۔






















