امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے صدارتی حکم پر دستخط کردیئے،چین نے بھی اضافی 10فیصد ٹیرف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف لاگوکیاتھا،پھرمئی میں معاہدے کے تحت امریکا نے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10 فیصد کمی کی تھی۔
چین امریکا ٹیرف معاہدے کی مدت آج ختم ہورہی تھی،دو بڑی طاقتوں کے درمیان نئی تجارتی جنگ نومبر تک ٹل گئی ہے۔






















