لاہور میں چینی کے لائسنس کے حصول کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی گئی۔
پالیسی کے تحت لاہور میں چینی کے لائسنس کے لیے ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست لکھنا ہوگی اور درخواست کے ساتھ ڈی سی آفس سے فراہم کردہ فارم بھی پر کرنا ہوگا جبکہ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور 2 پاسپورٹ سائز تصاویر دینا ہوں گی۔
1200 روپے مالیت کے اسٹام پیپر پر پہلے لائسنس کا حصول بتایا جائے گا۔
این ٹی این نمبر ، ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دکان کا لیٹر ہیڈ بھی درکار ہوگا۔
درکار دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کروانے پر ایک ہفتے میں لائسنس وصول کیا جاسکے گا۔
ڈی سی آفس حکام کے مطابق سوا کروڑ کی آبادی کے شہر میں اس وقت چینی کے محض 162 لائسنس یافتہ ڈیلرز ہیں۔





















