امریکی ریاست وسکونسن میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
درجنوں گاڑیاں عمارتیں، پل اور پارکنگ پلازہ پانی میں ڈوب گئے ۔ سیلاب کی وجہ سے میلواکی شہر میں اہم سڑکیں بند کردی گئیں۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
بارش کی وجہ سے دریا بھی بپھر گئے ۔ پانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بارش کی وجہ سے تقریبات بھی منسوخ کرنا پڑیں، حکام نے ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔






















