نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے۔
کانگریس کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا، اپوزیشن رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے دو روز پہلے مودی سرکار کی الیکشن میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔





















