آسٹریلیا کے اعلان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست کو تسلیم کرنے پرغور شروع کردیا۔
نیوزی لینڈ کےوزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ وزیراعظم کرسٹوفرلکسن کی کابینہ ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کے حوالے سے باضابطہ فیصلہ کرے گی اور یو این لیڈرز ویک میں حکومت کا طریقہ کار پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ آسٹریلوی وزیراعظم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہےجبکہ پرتگال،جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔






















