دنیا میں سبکی اور اپوزیشن کے سوالوں سے کیسے بچیں؟، بھارتی فضائیہ کے چیف نے 3 ماہ بعد نیا جھوٹ گڑھ لیا، پاکستان کے 5 لڑاکا اور ایک ریڈار طیارہ تباہ کرنے کا پروپیگنڈا بیان جاری کردیا، ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے ہینگرز میں کھڑے ایف 16 طیارے تباہ کرنے کا بھی شوشہ چھوڑا لیکن اپنے جھوٹے دعوؤں کو ثابت کرنے کیلئے ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
بھارتی فضائیہ کو گرتی ہوئی ساکھ کی فکر لاحق ہوگئی، پاکستان کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان کی خفت مٹانے کیلئے ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لے لیا، جنگ کے تین ماہ بعد پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ بھی کردیا۔
انڈین ایئر چیف امر پریت سنگھ نے پاکستان کے 6 طیارے تباہ کرنے کا نیا جھوٹ گڑھ لیا، ہینگرز میں کھڑے ایف 16 طیارے تباہ کرنے کا بھی شوشہ چھوڑ دیا تاہم اپنی کسی بھی بات کا ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے پاکستان کے زیادہ تر طیارے زمین سے فضاء میں میزائل فائر کرنیوالے روسی ساختہ ایس 400 دفاعی سسٹم سے تباہ کیے۔ انہوں نے تصدیق کے طور پر الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیٹا کا حوالہ دیا۔
امرپریت سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کے لارج ایئر کرافٹ کو 300 کلو میٹر دور سے گرایا گیا، جو حقیقی طور پر زمین سے فضاء میں ہدف کو نشانہ بنانے کا ریکارڈ ہے۔
بھارتی ایئر چیف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کے نگرانی کرنیوالے طیارے اور کچھ ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو جنوبی پاکستان کی 2 ایئر بیسز پر ہینگرز میں کھڑے تھے۔
بھارت 2019ء میں بھی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کرچکا ہے تاہم 6 سال بعد بھی مودی سرکار ثبوت سامنے نہ لاسکی۔
پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ بھارتی طیارے گرانے کا اعلان کیا، جس پر خود انڈین آرمی چیف نے طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا، بھارتی دفاعی اتاشی نے تو طیارے گرائے جانے پر مودی سرکار کو ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 5 سے 6 طیارے پاکستان نے مار گرائے تھے۔





















