پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ کی وائرل ویڈیو پر میرب علی کے بھائی کا خاموش ردعمل سامنے آیا ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامرکی گلوگارعاصم اظہر کےساتھ دوبارہ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں،ہانیہ کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کےدوران انجوائے کرتےویڈیو پرانکے دوبارہ پیچ اپ کی چہ میگوئیاں ہیں۔
اسی پر اداکارہ میرب علی کے بھائی رمیز علی نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام کی سٹوری شیئر کی ہے،جس میں انہوں نے لکھا کہ 'وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے' تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اس میں ہانیہ اور عاصم کی ویڈیو پر ردعمل ہے۔

تاہم میرب علی کی جانب سے ہانیہ اور عاصم کی وائرل ویڈیو پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا،خیال رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر نے اسی سال منگنی ختم کرنے کا اعلان کرکے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھی،دونوں نے اپنے اکاونٹ سے تمام پوسٹ بھی ہٹادیں تھیں۔

ہانیہ عامرکی عاصم کیساتھ دوبارہ تعلق کی خبروں پرصارفین غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، صارفین کا کہنا ہےکہ ہانیہ کی سیلف رسپکٹ کہاں چلی گئی ہے،انکو ایسا نہیں کرنا چاہیے،جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس سارے معاملے میں انکے ساتھ بہت برا ہوا۔






















