کوئٹہ سےایران کے لیےپہلی پرواز روانہ ہوگئی،ایران ایئرکی پرواز میں 75 مسافرسوار تھے،ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق کوئٹہ سے ایران ایئرکی پہلی پروازکی روانگی کے موقع پر ایک سادہ مگرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایرانی قونصل جنرل،ایئرپورٹ مینیجر،سی ایس او،اے ایس ایف حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایران ایئرکی پرواز IR-824 ، 75 مسافروں کولیکرگزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر زاہدان کےلیےروانہ ہوئی، اس سےقبل ایران ایئرکی افتتاحی پرواز رات 9 بج کر 15منٹ پرزاہدان سےکوئٹہ پہنچی تھی،ایئرلائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روزجمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔




















