ملتان تھانہ بستی ملوک کی حدود چک نمبر 14 فیض میں سفاک باپ نے اپنی بیٹی ایک نواسی اور دو نواسوں کو چھریوں کے وار سے بے دردی قتل کر دیا۔
مقتولہ کے بھائی امجد کا کہنا ہے کہ میرا باپ میرے بہنوئی کو نشے کی وجہ سے پسند نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے قتل کیا، میرا بہنوئی آئے روز میری بہن کو مارتا تھا، تین مہینے سے میری بہن گھر میں بیٹھی تھی، ان تین مہینوں میں بھی میرا بہنوئی گھر آیا اور بہن کو مارا۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو شجاع آباد منتقل کردیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔






















