راولپنڈی میں جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس کو مقتولہ سدرہ کا موبائل فون اورپرس مل گیا، موبائل فون کا فرانزک کروانےکا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا موبائل فون ملزم ضیاء الرحمٰن کی نشاندہی پربرآمد کیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو لڑکی کے بیگ سے متعلق تفصیلات بتا دیں ۔ملزمان سے لڑکی کے بیگ سے متعلق تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کے بیگ میں کشمیر جاتے وقت کپڑے اور دیگر اشیا موجود تھیں۔
ملزمان کی نشان دہی اور حاصل معلومات کی بنا پر لڑکی کا بیگ برآمد ہونے کا امکان ہے۔ ملزمان لڑکی کو کشمیر سے لاتے وقت اس کا بیگ بھی ساتھ لائے تھے۔ ملزمان کے کشمیر جانے کیلئے استعمال کی گئی تین گاڑیوں سے متلعق بھی تفتیش جاری ہے۔






















