امریکی جریدے نے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ، مودی نے امریکی صدر کی دورہ امریکہ کی دعوت اس لیئے مسترد کی کہ انہیں خدشہ تھا کہ ٹرمپ ، مودی اور فیلڈ مارشل کی ملاقات کروائیں گے۔
امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اور نریندر مودی کے درمیان 17 جون کو 35 منٹ طویل گفتگو ہوئی، صدر ٹرمپ مودی سے ملاقات کے بغیر جی 7 سمٹ سے واپس گئے تھے، صدر ٹرمپ نے مودی کو امریکا آنے کی دعوت دی جو مودی نے مسترد کردی، نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ ، مودی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کروائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس کے لہجے میں تبدیلی محسوس ہوئی، مودی اور ٹرمپ کی اس کال کے بعد کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ وائٹ ہاوس نے رد عمل میں کہا کہ بھارت سے ہم آہنگی ممکن نہیں تاہم بات چیت جاری رہے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پر ٹیرف کا اعلان دو طرفہ تعلقات کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، بھارت نے ابھی تک امریکی ٹیرف پر جوابی رد عمل نہیں دیا، مودی امریکا کی طرف جھکاؤ کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔





















