سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس 5 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
سونےکی قیمت میں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل تیسرے دن نرخ بڑھ گئے، فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3400 ڈالر پر پہنچ گیا۔
صراف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 14 روپے اضافے سے 4 ہزار 73 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.14 ڈالر مہنگی ہو کر 38.40 ڈالر کی ہوگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین روز کے دوران 4900 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔



















