سندھ بھر میں میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 14 صفر المظفر ، 9 اگست کو سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر، تعلیمی ادارے 9 اگست کو بند رہیں گے۔
قبل ازیں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ، کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد بینچز اور ماتحت عدالتیں کل بندرہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری ونجی اسکولز میں تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی 14 اگست سمیت ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین جمعہ 15 اگست کو منایا جائے گا۔
مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں۔






















