پینتالیس ویں شاہ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن اور تفسیر،کل سے مکہ مکرمہ میں شروع ہوگا،مقابلے میں ایک سو اٹھائیس ممالک کے حفاظ کرام شریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ دنیا کے سب سےباوقار بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں سے ایک ہے جو سالانہ بنیادوں پر سعودی منسٹری آف اسلامک افیئرز کی نگرانی میں مسجد الحرام میں منعقد کیا جاتا ہے۔
سعودی وزیربرائےاسلامی امورشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے قرآنِ مجید اور اس کے خدمت گزاروں کی فراخ دلانہ سرپرستی پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔





















