بنوں میں بکاخیل تختی خیل میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
پولیس کےمطابق نامعلوم افراد کے حملے میں میناخان نامی ایف سی اہلکارشہید ہوگیا،جبکہ 3 شدید زخمی ہیں،پولیس نے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کےبعد ایف سی اورپولیس نےعلاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب بنوں ہوید میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کامشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرکے پائیدار امن قائم کرنا ہے،ڈی پی او بنوں سلیم عباس کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ آپریشن میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز بھرپورانداز میں حصہ لےرہی ہیں،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے،مشتبہ سرگرمی یا مزاحمت پر فوری کارروائی کی جائے گی،عوامی تحفظ کے پیشِ نظر علاقے میں کرفیو نافذکر دیا گیا۔
شہریوں سےاپیل ہےکہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں، کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔






















