پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور زید بن مقصود کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زید بن مقصود نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی روانہ ہوں گے۔
زید بن مقصود کی جگہ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو کمشنر لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
سید موسیٰ رضا اس وقت تک کمشنر کے فرائض سرانجام دیں گے جب تک نئی تعیناتی یا مزید احکامات جاری نہیں ہوتے۔
دوسری جانب مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بھی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔






















