اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔
پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارتی صحافیوں سے ملاقات کے دوران اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔
نتین یاہو کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے اور جنگ میں بھارت کو براک 8 اور ہارپی ڈرونز دیئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری بھارت آنے کی خواہش ہے جبکہ اسرائیل کو مزید بھارتی ورکرز کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چند سالوں میں اسرائیل سے 2.9ارب ڈالے کے ہتھیار خریدے ہیں اور اسرائیل سے ڈرونز ، میزائل ، ریڈارز اور دیگر ہتھیار خریدے گئے۔






















