امریکا کے مزید ٹیرف کے بعد بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں بھونچال آگیا۔
امریکا کی جانب سے بھارت پرمزید ٹیرف کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہےجہاں اسٹاک مارکیٹ میں 500پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 24400پوائٹس پر آگیا ہے۔
لازمی پڑھیں؛ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی نام لیے بغیر بھارت پر تنقید
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ " غیر ضروری" قرار دیدیا
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا،ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔






















