لاہور کے علاقے چوہنگ میں گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ملزم نے خاتون سے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حافظ آباد؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ملزمان کی فائرنگ سےبلٹ پروف جیکٹس اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا گینگ ریپ کے باقی تین ملزم اویس ،زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے، چاروں ملزمان نے ایک ہفتہ قبل خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔





















