انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کو بریک لگ گئی ہے اور آج امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیاہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 282 روپے 67 پیسے پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 285 روپے 15 پیسے پر مستحکم رہی ۔ کرنسی ڈیلرز کا کنہنا ہے کہ درآمدات کا بڑھتا دباؤ اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہواہے ۔



















