وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنی زمین اپنا گھر سکیم متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ زمین بھی دیں گے اور گھر بھی بنا کر دیں گے، ملکی عسکری اور سیاسی قیادت مخلص ہے، پنجاب میں لوگوں کو تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، پاکستان سفارتی محاذ پر ابھر رہا ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں، پنجاب بھی ترقی کے زینے پر کھڑاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر، بلا سود قرض فراہمی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر آپ سب کو بہت مبارک ہو، 7ماہ قلیل مدت میں 64 ہزار لوگوں کو اپنی چھت فراہم کی، اپنا گھر اور اپنی چھت فراہمی میں معاونت کر کے خوشی ہوئی، پنجاب حکومت ہر روز ایک نیا پروگرام شروع کرتی ہے، یہ پراجیکٹ مجھے سب سے زیادہ اچھا لگا ، بطور ماں بیٹی مجھے سکون ملتا ہے کہ اپنا گھر ملتا ہے، اپنی حفاظت اور سکون کیلئے اپنی چھت ضروری ہے، لوگوں کو کرایہ دینے کیلئے روزدروازہ کھٹکایا جاتاہے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ 7ماہ کے دوران 64 ہزار قرضے فراہم کیے گئے، سود کے بغیر قرضے 9 سال کی مدت میں واپس کرنے ہوں گے، ٹیم سے ماہانہ قسط 15 ہزار سے کم رکھنے کا کہا، برسر روز گار ہے تو 14ہزار روپے کی قسط ادا کر دے، اکتوبر نومبر میں پروگرام لانچ کیا،64ہزار افراد کو قرض دیاگیا، دعاگو ہوں کہ اپنا گھر اور اپنی چھت میں خوشیاں ملیں
60 سے 70ہزار کال کی گئیں کسی کو مسائل درپیش تو نہیں ، 95فیصد افراد نے اظہار تشکر کیا، سیکڑوں کالز خود سنی، کالز کو سن کر سوتی ہوں ، 64ہزار قرضے نہیں، یہ چلتی پھرتی کہانیاں ہیں ، جو بھی مستفید ہوئے ہر فرد کی اپنی کہانیاں ہے، اگست کے آخر تک قرضوں کو 75 ہزار تک پہنچایا جائے گا، سال کے آخر تک 1 لاکھ لوگوں کو اپنے گھر اور قرضے ملیں گے، 5سال مکمل ہونے پر 5 لاکھ گھر اور 25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کو پنجاب سمجھنے کا الزام بالکل ٹھیک نہیں، ماضی میں حکومتیں عوام کو گھر بنا کر دینے کا دعویٰ کرتی رہیں، شور کیے بغیر 45 ہزار گھر بنا رہے ہیں، 9ہزار گھر بنائے جا چکے ہیں، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، آئی جی سے دیہات میں موبائل پولیس لانچ کرنے کا کہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ فساد پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے، جلاؤ گھیراؤ کرنے،فتنہ پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کامزہ کیاہے، آگ لگانے والے کیا جانیں عوام کیلئے کام کرنے کا مزہ کیاہے، پنجاب کا مقدمہ اب سازشوں کے بجائے خدمت سے لکھا جائےگا، پاکستان میں قدم قدم پر خدمت کے نشان چھوڑ کر جائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک میں ترقی اور لوگوں کی فلاح کے کام کر رہے ہیں ، نواز شریف شہباز شریف کو روز کہتے ہیں کہ عوامی فلاح کے اقدامات کریں ، اپنی نیت اور کاموں کو لوگوں کیلئے مختص کر رہے ہیں ، ترقی کاسفر شروع ہو چکا ہے ، ترقی اور تبدیلی لوگوں کو نظر آرہی ہے ، سفارتی محاذ پر پاکستان دوبارہ ابھررہا ہے ، ابھرتے سورج کی طرح پاکستان بڑھ رہا ہے ، عالمی ادارے ترقی اور خوشحالی کا اعلان کررہے ہیں ، پنجاب ڈویپلومنٹ پلان کے تحت ایسے علاقوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جہاں مسائل ہیں ، 24سو دیہاتوں کی سڑکوں اور گلیوں کو پکا کرئیں گے، وہاں صحت اور پانی کے مسائل حل کرئیں گے ، کسی بھی شہر میں جانا ہو 20روپے کرایہ ہوگا، ایئر کنڈیشن بس صرف لاہور کیلئے نہیں بلکہ پنجاب کے ہر شہر کیلئے ہوگی ، پنجاب کا ہر ڈسٹرکٹ میرے لئے توجہ کا مرکز ہے،کرائم کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ آئی جی پنجاب کل احتجاج کیلئےراستے دیکھتے رہے کوئی نہیں آیا ، فتنہ اور شور شرابےکی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے ، نعرے اور بیان بازی ہر کوئی کرتا ہے ، فساد پھیلانے والےکیا جانیں کہ خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے؟، آگ لگانے والے کیا جانیں کہ خدمت کیا ہے،؟، اب پنجاب کا مقدمہ سازشوں کی بجائے خدمت سے لکھا جائےگا، قدم قدم پر پاکستان میں خدمت کے نشان چھوڑ کرجائیں گے۔






















