وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کیا، مین علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر کیا، دوران سفر سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ کا معائنہ کیا اور ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجب کو تفصیلی بریفننگ دی۔ مریم نواز نے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا اور عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ بھی چیک کی۔
سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں، نورنکو انٹرنیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔






















