انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ پلیئرز رینکنگ کےمطابق ٹیسٹ بولرزمیں بھارت کےجسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے،پاکستان کے اسپنرنعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبرپرچلے گئے۔
بھارت کے سراج12درجے بہتری کے بعد15ویں نمبرپرآگئے،پراسید کرشنا کا25درجے ترقی کے بعد59واں نمبر ہے،جبکہ پاکستان کے ساجد خان 21 ویں اور شاہین آفریدی 23 ویں نمبر پر موجود ہیں۔





















