بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کی کوئیک رسپانس ٹیم کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکا ایک امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا جس کا نشانہ ایف سی کی کوئیک رسپانس ٹیم کی گاڑی تھی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






















